counter easy hit

بلوچستان، مئیر، ڈپٹی مئیر چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات آج ہوں گے

elections

elections

کوئٹہ (یس ڈیسک) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میئراورڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ کونسلوں ،میونسپل کمیٹیوں ،ٹاون کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات آج ہورہے ہیں ،جس کے بعد صوبے میں مقامی حکومتوں کے انتخابات مکمل ہوجائیں گے۔ صوبے کے عوام کی نظریں کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مئیر اور ڈپٹی مئیر شپ پر لگی ہوئی ہیں

جس کیلیے چند روزپہلے تک وطن دوست جمہوری پینل اور آل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس میں سخت مقابلے کی توقع تھی مگرمنگل کوآل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن نے کروٹ بدلی اور اپنی حمایت وطن دوست جمہوری پینل کی جھولی میں ڈال دی جس پر ن لیگ کے متوقع نامزد امیدوار رحیم کاکڑ نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے الیکشن سے ہی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ،اب کوئٹہ کی مئیر شپ کیلیے وطن دوست جمہوری پینل کے ڈاکٹر کلیم اللہ اور آل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس کے امیدوار قاضی عبدالقاہر اچکزئی جبکہ ڈپٹی مئیر شپ کیلیے وطن دوست جمہوری پینل کے یونس بلوچ اور اے پی ڈی اے کے رضا وکیل ہزارہ میں مقابلہ ہوگا۔