counter easy hit

بلوچستان بہتر سکیورٹی صورت حال اور سی پیک منصوبے کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے

Governor of Balochistan Muhammad Khan Achakzai

Governor of Balochistan Muhammad Khan Achakzai

پیرس: 23 ستمبر2017ء: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ صوبہ سی پیک منصوبہ شروع ہونے اور صوبے میں بہتر امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے ترقی، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن ہے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے آج پیرس میں پاکستان کے سفارت خانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ہونے والی ایک ملاقات میں کیا۔ جس میں فرانس میں مقیم تارکین وطن، اکابرین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان جناب معین الحق بھی موجود تھے۔ فرانس میں گورنر کا دورہ ان کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا صوبے میں امن و امان کی بحالی، زیرتکمیل سی پیک کے منصوبے اور گوادر میں کہرے پانی کی پندرگاہ کی تکمیل سے صوبے میں ترقی، خوشحالی اور معاشی بہتری کا کام تیزی سے منزلیں طے کر ہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی ترقیاتی کاموں کو تیزی سے جاری رکھا جائے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران شراکاء کو بلوچستان میں شروع کیئے گئے بڑے منصوبوں جن میں تونائی، تعلیم، ہیلتھ اور زرعی شعبے شامل ہیں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔