counter easy hit

بلوچستان میں عدم مساوات کا احساس ختم ہونا چاہیے، وزیراعظم

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کوئٹہ (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عدم مساوات کا احساس ختم ہونا چاہیے، بلوچستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا عزیز ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے سدرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے منتخب نمائندوں اور فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک نئی شروعات ہو رہی ہے اور ساتھ ہی ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف اور جنرل جنجوعہ کو مبارک باد دیتا ہوں، ہم سب ایک ہوکرملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں، قیادت متحد ہو گی تو قوم متحد ہو گی، ناہمواریوں کو ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور فوجی قیادت مسائل کےحل کےلیے پُرعزم ہے، بلوچستان میں عدم مساوات کا احساس ختم ہونا چاہیے، صوبہ بلوچستان کی بہتری کےلیے ہی ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں۔