counter easy hit

کراچی :مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ ، عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے ہلاک

Baloch group

Baloch group

سرچ آپریشن کے دوران ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں تین ملزم مارے گئے ، تینوں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے
کراچی (یس اُردو) کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران عزیر بلوچ گروپ کےتین کارندے مارے گئے ۔ کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔ کارروائی کے دوران ملزموں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔ جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت خلیل ، صغیر احمد اور اللہ داد کے ناموں سے ہو گئی ہے ۔ ملزم حالیہ دنوں ہونے والے دستی بم حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔