counter easy hit

بال ٹمپرنگ کیس: آئی سی سی نے انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکیٹ کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکیٹ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران بال ٹمپرنگ الزامات سے کلیئر قرار دے دیا۔آئی سی سی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ میچ آفیشلز نے ایک کے بعد ایک اوور گیند کی حالت کا جائزہ لیا جس کے دوران ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ لیام نے گیند کی حالت بدلنے کی کوشش کی ہو۔ساؤتھمپٹن ون ڈے کے دوران انگلش فاسٹ بولر کو انگلیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا گیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انگلش بولر کی جانب سے گیند کو کھرچنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انگلش بولر کی ویڈیوز سے آگاہ کیا تھا۔کرکٹ قوانین کے مطابق میچ آفیشلز 48 گھنٹوں کے اندر معاملے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جبکہ پی سی بی کا سی ای او بھی معاملے کو 96 گھنٹے کے اندر رپورٹ کرسکتا ہے۔میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی تھی، لیام پلنکیٹ نے میچ میں 64 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی تھیں، یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلش بولر لیام پلنکٹ کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز شکست دی تھی جب کہ میچ میں انگلش بولر لیام پلنکٹ نے 9 اوورز میں 64 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔اسی میچ کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیام پلنکٹ بولنگ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں، اور اب یہ خبر آگئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website