counter easy hit

بالی ووڈاداکار گوونداکی 52ویں سالگرہ

Bali uudadakar guundaky 52

Bali uudadakar guundaky 52

ممبئی …..بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار گوونداآج اپنی 52ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 21دسمبر 1963کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر Thaneمیں پیدا ہونے والے گووندا ارون آہوجا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1986میں فلم “الزام”سے کیا۔120سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا نے ابتدائی دور میں ایکشن اورہلکی پھلکی رومانس فلموں میں اپنے ڈانس اور اداکاری سے بیحد شہرت حاصل کی تاہم بعد میں انہیں ایک بہترین کامیڈی اداکار کی حیثیت منفرد پہچان حاصل ہوئی۔گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی، ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم، آنکھیں، راجو بابا، دیوانہ مستانہ، شکاری، ساجن چلے سسرال، قلی نمبر1، حسینہ مان جائیگی، سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اورپارٹنرسمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں جن پر انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔فلموں میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے گووندا سیاست کے شعبے میں بھی کامیاب رہے اور انہوں نے تقریباً پانچ سال پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض نبھائے۔
واضح رہے کہ گوونداکو1999ء میں بی بی سی چینل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں پچھلے ہزار سال کے 10بہترین اسٹیج اور آن اسکرین اسٹارز میں بھی شامل کیا گیا۔