counter easy hit

سانحہ بلدیہ ٹاون، زبیر عرف چریا 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

Baldia Town, Zubair

Baldia Town, Zubair

سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں اہم پیش رفت رینجرز نے فیکٹری میں آگ لگانے والے ایم کیو ایم کے مفرور کارکن زبیر عرف چریا کو گرفتار کر کے 90 روز کی تحویل حاصل کر لی۔
کراچی: (یس اُردو) رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن زبیر عرف چریا کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے زبیر عرف چریا کو اس کے ایک ساتھی شہزاد پرویز کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات میں انساد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا۔ رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم زبیر عرف چریا سانحہ بلدیہ ٹاون کا مفرور ملزم ہے۔ ملزم نے بھتہ نہ ملنے پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی جس سے خواتین سمیت 259 بے گناہ افراد جل گئے تھے۔ ملزم کارروائی کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو 90 روز کے لئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا اور محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی کہ ملزموں کی جے آئی ٹی تشکیل دے کر 15 دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔ زبیر عرف چریا کی گرفتاری کو سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں بہت ہی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔