counter easy hit

سانحہ بلدیہ ٹاون، نامزد 6 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

Baldia Town Incident

Baldia Town Incident

کراچی (یس ڈیسک) سانحہ بلدیہ ٹاون کے مقدمے میں نامزد رضوان قریشی، عبدالرحمان، حماد صدیقی، جاوید شکیل، ماجد بیگ اور اکبر بیگ کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔

ای ایس ایل میں شامل کئے گئے بیشتر افراد پہلے ہی ملک سے باہر ہیں۔ دوسری جانب بلدیہ فیکٹری کے مالکان ارشد بھائیلہ اور شاہد بھائیلہ کی بھی بیرون ملک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان کے نمبرز بند ہونے کی وجہ سے پولیس کا بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔