counter easy hit

فلم باجی راؤ مستانی جلد ہی دیکھوں گا، ورون دھون

Baji Rao Mastani will soon see the film Dhawan

Baji Rao Mastani will soon see the film Dhawan

ممبئی…….حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم دل والے میں شاہ رخ خان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھانے والے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ وہ فلم باجی راؤ مستانیجلد ہی دیکھیں گے۔گزشتہ روز ایک انٹر ویو کے دوران ورون دھون کا کہنا تھا کہ وہ رنویر سنگھ سے مل چکے ہیں اور انہیں فلم باجی راؤ مستانیکی کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے تاہم اب وہ 100فیصدیقین سے کہتے ہیں کہ وہ جلد ہی یہ فلم دیکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم دل والے اور باجی راؤ مستانیکے درمیان اس وقت سخت مقابلہ ہے لیکن میں خوش ہوں کہ ہماری طرح اجی راؤ مستانی بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ روہٹ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دل والےسجنے لیلا بھنسالی کی فلم باجی راؤ مستانی کو باکس آفس پر مات دے چکی ہے۔