counter easy hit

باجوڑ ایجنسی میں فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹین سمیت 3 اہلکار شہید

Security Forces

Security Forces

باجوڑ ایجنسی (یس ڈیسک) دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کیپٹن سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ باجوڑ ایجنسی کے علاقے بانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران ہوئی جہاں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے کیپٹین سمیت 3 اہلکاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشت گردوں کے تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی اہکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔