counter easy hit

باجوڑ ایجنسی: مکان کی دیوار گرنے سے 7افراد جاں بحق، 6 زخمی

باجوڑ ایجنسی میں مکان کی دیوار گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

Bajaur Agency: 7 people were killed and 6 injured from the house wall collapsedلیویز فورس کے مطابق ہیڈ کوارٹر خار میں خستہ حال ہونے کی وجہ سے مکان کی اونچی دیوار دوسرے گھروں پر جا گری، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔