counter easy hit

بحریہ ٹاون کے ڈائریکٹر حاجی امجد پیرس کے نجی دورہ پر فرانس پہنچ گئے

Haji Amjad

Haji Amjad

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بحریہ ٹاون کے ڈائریکٹر حاجی امجد پیرس کے نجی دورہ پر فرانس پہنچ گئے ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال تفصیل کے مطابق بحریہ ٹاون اسلام آباد کے ڈائریکٹر حاجی امجد پیرس کے نجی دورہ پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔

ریلوے اسٹیشن گار دی نارڈپر شاندار استقبال کیا گیا ۔حاجی محمد امجد چند روز فرانس میں قیام کریں گے ۔حاجی محمد امجد اپنے دیرینہ دوست اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری محمد ریاض پاپا کے مہمان ہوں گے۔

ریلوے اسٹیشن گار دی نارڈ پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔چیئر مین این سی ایچ ڈی فرانس چوہدری شاہین اختر ۔چیف آرگنائزر چوہدری شمروز الہی گھمن ۔نائب صدر راجہ محمد یعقوب۔معروف بزنس مین عابد مغل ۔سیاسی و سماجی شخصیت ملک فیاض اعوان خطہ پوٹھوآر۔ زاہد مصطفی اعوان ۔راجہ محمد اقبال ۔چوہدری ناصر جہلم والے ۔اور دوسرے افراد شامل ہیں۔