counter easy hit

بحرین نے پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

اسلام آباد (مانیرخنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی کاوشیں رنگ لے آئیں بحرین حکومت نے 12پاکستانیوں کو عام معافی دیتے ہوئے رہا کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذوالفقار عباس بخاری بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے خصوصی کاوشیں کر رہے ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا گیا ،بحرین کی جیلوں میں مختلف کیسز میں ملوث 12پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سفیر کے ذریعے بحرین کے کنگ کو درخواست کی جس کے نتیجے میں بحرین کے کنگ نے مختلف کیسز میں ملوث 12 پاکستانیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا۔اس وقت بحرین کی مختلف جیلوں میں 40 پاکستانی نامکمل دستاویزات و دیگر جرائم کی پاداش میں زیر حراست ہیں جن کی رہائی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزذوالفقار عباس بخاری نے 12پاکستانیوں کی رہائی پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا اور بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وہ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے میکنزم بنا رہے ہیں جس کے بعد متلعقہ ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایا ت جاری کی جائیں گی کہ وہ ان افراد کی رہائی کیلئے بھرپور کوششیں کرکے انہیں دیار غیر کے عقوبت خانوں سے نجات دلوائیں۔