counter easy hit

بادالونا۔ مسلم قبرستان آپ کا حق ہے۔ آئی سی وی کے امیدوار ناظم بلدیہ آلیکس مانیاس کا خطاب

Graveyard

Graveyard

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کے بادالونا بلدیہ کے امیدوار برائے ناظم آلیکس مانیاس نے پاکستانی کمیونیٹی کے ظہرانہ سے خطاب میں کہا کہ، ہم نے آج تک آپ لوگوں سے ووٹ نہیں مانگا لیکن اب وقت آ گیا ہے کی آپ لوگ ہمیں ووٹ دیں تاکہ اس میئر سے جو آپ لو گوں کے خلاف ہے کو چلتا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آپ میں سے جن جن لوگو ں کا ووٹ ہے وہ ایک تحریک کی صورت میں اس میئر کے خلاف نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں ووٹ کا نمونہ آپ کے سامنے ہے سب اسے اچھی طر ح دیکھ لیں۔ بادالونا کے ساتھ بندرگاہ ہے جس کی وجہ سے زیادہ کاروبار ہو سکتا ہے لیکن موجودہ میئر یہ کام نہیں ہو نے دے رہا اگر یہا ن انڈسٹریل زون میں مزید سہولتیں دی جائیں، تو بادالونا خود کفیل ہو سکتا ہے …میئر آلبیول نے غریب لوگو ں کو ان کا حق بھی نہیں دیا.. جو مالی مدد غریب کے لئے ہے۔

اسے ان تک میئر نے نہیں پہنچایا۔ بادالونا کی رونق آپ لوگو ں کی وجہ سے ہے اور یہا ن کا میئر پاکستانیو ں کو تنگ کر رہا ہے چھو ٹے دکانداروں کو زیادہ تنگ کیا جا تا ہے … ہم نے دکانوں پر جا کر حالا ت جانے ہیں اور ہم نے بار بار آواز اٹھائی ہے کہ پاکستانیو ں کی دکانوں پر کیوں زیادہ چھا پے مار ے جا تے ہیں.یہ صرف اور صرف تعصب کی بنیاد پر کیا جا تا ہے .ہم اگر جیت جا تے ہیں تو ان ناانصافیوں کو ختم کر کے برابر کے حقوق دیں گے۔

یہاں تمام کمیونٹیز کے قبر ستان ہیں پاکستانی مسلمانوں کا بھی یونا چاہیے۔ قبرستان کے لئے پوری کو شش کر یں گے کہ آپ کو جگہ دی جا ئے امیگرنٹس کے حقوق مقامی لوگو ں کے برابر ہونے چاہیے میں یہ بات آج نہیں 15 سال سے کر رہے ہیں ….ہم چاہتے ہیں کہ یہاں مسلمانو ں کے لئے ایک اور بڑی مسجد ہونی چاہئے۔ اس موقع پر آئی سی وی کے سینئر پاکستانی ممبر پرویز اختر جانی، چوہدری نوید وڑائچ، خلیم بٹ، مرزا ندیم بیگ اور دیگر سرکردہ افراد بھی موجود تھے۔