counter easy hit

امیتابھ کی طبیعت ناساز،ایوارڈزشو میں شرکت نہ کرسکے

Bachchan unwell

Bachchan unwell

ممبئی …..بالی ووڈ کے بگ بی ان دنوں صحت کے مسائل سے دوچار نظر آرہے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ ممبئی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں بھی شرکت نہ کرسکے ۔
اس تقریب میں امیتابھ بچن نے اجے دیو گن کے والد ویرو دیوگن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینا تھا جس پر معذرت کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت برا محسوس کر رہا ہوں کہ اپنی طبیعت ناسازی کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکا جس کا مجھے بہت افسوس ہے۔