counter easy hit

باچاخان یونیورسٹی دہشت گردوں کی جانب حملہ کرنے پر پاکستانی کمیونٹی فرانس کی شدید مذمت

Bacha khan University Charsadda Atttack

Bacha khan University Charsadda Atttack

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے بدھ کی صبح حملہ کرنے پرپاکستانی کمیونٹی فرانس اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ،سیاسی، مذہبی، سماجی، رفاہی، تاجر برادری اور صحافیوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے بر وقت کاروائی کرنے پر جانی نقصان کم ہوا اور دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ میں دہشتگردوں کی وحشیانہ کاروائی سے بے گناہ 21 افراد شہید ہوئے جن میںطالب علم اور استاتذہ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اتنی ہی تعداد زخمیوں کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ۔پاکستان تحریک انصاف فرانس اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیئر مین چوہدری شاہین اختر سینئر نائب صدر منظور حسین جنجوعہ اوردیگرنے باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ واقع میں جو شہید اور زخمی ہوئے ہیں ہم سب اْن کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔