counter easy hit

شہدا ئے باچا خان یونیورسٹی کیلئے پاکستان ٹیم کی ایک منٹ کی خاموشی

 University, Pakistan team

University, Pakistan team

ولنگٹن……سانحہ چار سدہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک صف میں کھڑے ہوئےاور سانحہ چار سدہ پر گہرے دکھ اور پوری قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک کی خاموشی اختیار کی،فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتری۔