![PakistaniActressBabraSharif_12-10-2015_206880_l. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/PakistaniActressBabraSharif_12-10-2015_206880_l.-downloaded-with-1stBrowser-400x230.jpg)
10 دسمبر1954 کو پیدا ہونے والی بابرہ شریف نے اداکاری کا سلسلہ 1973 میں ڈرامہ کرن کہانی سے شروع کیا۔
بابرہ شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلم انتظار سے فنی سفر کا آغاز کیا جس کے بعدبھول ،حقیقت اور شمع میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔فلم میرا نام ہے محبت میں شاندار اداکاری نے بابرہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔بابرہ نے23 سال کے دوران150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان میں پیار کا وعدہ،منزل،تیرے بنا کیا جینا،دامن ،لاجواب،اور یہ زمانہ اور تھا شامل ہیں، فلم شبانہ میں لاجواب اداکاری پر انہیں نگار ایوارڈ دیا گیا۔








