counter easy hit

بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر الطاف سے معافی مانگ لی , کال ریڈنگ لیک ہوگئی

لندن (یس اردو ویب ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنماء بابر غوری نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے بعد متحدہ قائد الطاف حسین سے معافی مانگ لی ہے جس کی بابر غوری نے تردید کی تاہم اب اس کی ریکارڈنگ سامنے آگئی ہے جس میں معذرت کرتے ہوئے بابرغوری کو پاکستان مخالف نعرے لگاتے سنا جاسکتاہے ۔

Baber-Ghauri-apologized-from-Altaf-Hussain-on-saying-Pakistan-Zindabad

Baber-Ghauri-apologized-from-Altaf-Hussain-on-saying-Pakistan-Zindabad

تفصیلات کے مطابق  بابر غوری نے ایم کیو ایم کے قائد کو کہا ہے کہ میں نے پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ نہیں کیا اگر آپ اس کو درست سمجھتے ہیں تو میں ایسی غلطی پر معافی مانگتا ہوں اور اس کے بعد بابر غوری نے پھر پاکستان مخالف نعرے لگانے شروع کردئیے۔امریکہ میں الطاف کی تقریر کے دوران بابر غوری سمیت تقریب میں موجود سب لوگوں نے باری باری پاکستان کے خالف نعرے لگانے شروع کردئیے۔

بعدازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر غوری نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان زندہ باز کا نعرہ دل سے لگایا، نعرہ لگانے پر معافی نہیں مانگی ہے، میں پاکستان زندہ باد کہنے پر ابھی بھی قائم ہوں۔ ٹویٹ کرنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا، میں نے بغیر بتائے ٹویٹ کرنے پر معافی نہیں مانگی تھی، ٹویٹ کرنے سے پہلے پارٹی کو بتانے کے پابند ہیں، میں نے بغیر بتائے ٹویٹ کرنے پر معافی مانگی تھی۔ واضح رہے کہ بابر غوری کی متحدہ قائد الطاف حسین سے معافی مانگنے کی باتیں میڈیا میں آرہی تھیں اور ممکنہ ریکارڈنگ آپ کیلئے پیش ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website