counter easy hit

اظہر محمود کو دورہ انگلینڈ کے لئے بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

Azhar Mahmood

Azhar Mahmood

اظہر محمود کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں کہ کوچنگ اسٹاف کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں کارکردگی بہتر بنانے کا ہدف دیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ اظہر محمود کو بولنگ کوچ تعینات کیا جائے۔ سابق آل راونڈر بھی عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بگ تھری کا وجود نہ رہے۔ آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔ پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز کے معیار کو بہتر بنانے اور بوٹ کیمپ ہر سال لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔