counter easy hit

چوہدری محمد شفیق گجر صدر پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ضلع ننکانہ صاحب کو قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Azam Gold Medal

Azam Gold Medal

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پاکستان لیبر فیڈریشن کی جانب سے چوہدری محمد شفیق گجر صدر پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ضلع ننکانہ صاحب کو قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اور پاکستان لیبر فیڈریشن کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد اشفاق باجوہ کی قیادت میں منعقد ہوا اس تقریب میں پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹس سٹاف کیلئے جد وجہد کے اعتراف میں صدر پنجاب پیر امیڈیکس الائنس ضلع ننکانہ کے صدر چوہدری محمد شفیق گجر کو قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا محمد شفیق گجر کو گولڈ میڈل ملنے پر ملک منیر احمد ، راؤ ظفر اقبال ، ملک مقصود احمد ڈوگر ، حاجی مشتا ق احمد ، حاجی ظفر اقبال ، رانا مقصود احمد اور ڈاکٹر قمر حسین نے مبارکباد دی ہے