counter easy hit

آزاد کشمیر :جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے سرکاری افسر سمیت 7 افراد جاں بحق

Azad Kashmir jeep

Azad Kashmir jeep

ہٹیاں بالا کے افسر مال عبدالغنی والدہ کے جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ دوواریاں کے قریب حادثہ پیش آ گیا ، لاشوں کی تلاش جاری
آزاد کشمیر (یس اُردو) آزاد کشمیر میں سرکاری افسر خاندان کے سات افراد کے ہمراہ دریائے نیلم میں بہہ کر جاں بحق ہو گیا ، دو افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ دیگر پانچ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ ہٹیاں بالا کے افسر مال عبدالغنی میر مظفر آباد سے اپنے آبائی گائوں دوھنیال وادی نیلم والدہ کے جنازہ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے ۔ دوواریاں کے مقام پر اندھا موڑ کاٹتے ہوئے افسر مال کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ۔ حادثے میں افسر مال عبدالغنی میر ، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ۔ مقامی افراد اور انتظامیہ کو حادثے سے چند گز دور افسر مال اور ان کے جوان سال بیٹے کی لاش مل گئی ۔ لاپتہ خاندان کے دیگر افراد میں مرحوم سرکاری افسر کی اہلیہ اور پانچ دیگر بچے بھی شامل ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں دیگر پانچ افراد کے بچنے کی کوئی امید نہیں ۔ دریائے نیلم میں پانی کے تیز بہائو کے باعث لاشیں بہہ جانے کا قوی امکان ہے ۔