counter easy hit

آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

Azad Kashmir

Azad Kashmir

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 33 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مسلم کانفرنس 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دو دو نشستوں کے ساتھ تیسرے جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کر سکی ہے۔
مظفر آباد: (یس اُردو) آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے میں نون لیگ نے میدان مار لیا ہے۔ برسر اقتدار جماعت پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) 33 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مسلم کانفرنس 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی 2، 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کر سکی ہے۔ ایل اے ون ڈھڈیال سے مسلم لیگ (ن) کے خالد مسعود نے کامیابی سمیٹی۔ ایل اے دو چکسواری سے وزیراعظم چودھری عبدالمجید کامیاب ہوئے۔ ایل اے تین سے (ن) لیگ کے چودھری سعید نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کو شکست دی۔ ایل اے چار میرپور کھڑی سے (ن) لیگ کے چودھری رخسار جیت گئے۔ ایل اے پانچ برنالہ سے بھی (ن) لیگ کے کرنل ریٹائرڈ وقار نور نے فتح حاصل کی۔ ایل اے چھ سماہنی سے آزاد امیدوار چودھری علی شان کامیاب رہے۔ ایل اے سات سے بھی (ن) لیگ کے طارق فاروق نے کامیابی سمیٹی۔ ایل اے آٹھ کوٹلی سے بھی کامیابی (ن) لیگ کے نام رہی، ملک نواز نے میدان مارا۔ ایل اے نو نکیال سے سابق صدر سکندر حیات کے بیٹے سردار فاروق سکندر کامیاب رہے۔ ایل اے دس سہنسہ سے (ن) لیگ کے راجہ نصیر، ایل اے گیارہ چڑھوئی سے راجہ اقبال اور ایل اے بارہ کھوئی رٹہ سے بھی (ن) لیگ کے راجہ نثار کامیاب قرار پائے۔ ایل اے تیرہ باغ غربی سے سابق مسلم کانفرنس کے سردار عتیق جیت گئے۔ ایل اے چودہ باغ وسطی سے (ن) لیگ کے مشتاق منہاس کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ایل اے پندرہ باغ مشرقی سے فتح بھی (ن) لیگ کے سردار میر اکبر کے نام رہی۔ ایل اے سولہ حویلی سے (ن) لیگ کے چودھری عزیز، ایل اے سترہ عباس پور سے (ن) لیگ کے چودھری یاسین گلشن جیت گئے۔ ایل اے اٹھارہ ہجیرہ سے بھی (ن) لیگ کے سردار خان بہادر نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے انیس راولا کوٹ سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار خالد ابراہیم نے صدر آزاد کشمیر کی بیٹی فرزانہ یعقوب کو ہرایا۔ ایل اے بیس تھوراڑ سے مسلم کانفرنس کے سردار صغیر چغتائی، ایل اے اکیس پلندری سے (ن) لیگ کے ڈاکٹر نجیب فتح یاب رہے۔ ایل اے بائیس سے بھی کامیابی (ن) لیگ کے نام رہی۔ یہاں سے فاروق طاہر نے میدان مار لیا۔ ایل اے 23 سے مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر کامیاب قرار پائے۔ ایل اے چوبیس مظفر آباد سے (ن) لیگ کی نورین عارف فاتح رہیں۔ ایل اے پچیس لچراٹ سے (ن) لیگ کے چودھری شہزاد، ایل اے چھبیس سے بیرسٹر افتخار گیلانی، ایل اے ستائیس کھاوڑا سے راجہ عبدالقیوم اور ایل اے اٹھائیس ہٹیاں بالا سے بھی (ن) لیگ کے فاروق حیدر نے اپنے مخالفین کو شکست دی۔ ایل اے 29 لیپہ سے (ن) لیگ کے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کامیاب رہے۔ ایل اے تیس سے مسلم لیگ (ن) کے عمر ناصر ڈار نے فتح اپنے نام کی۔ ایل اے اکتیس میں بھی مسلم لیگ نون فاتح رہی۔ چودھری اسماعیل گجر نے میدان مارا۔ ایل اے بتیس سے (ن) لیگ کے چودھری اسحاق نے مخالف کو شکست دی۔ ایل اے تینتیس نارووال میں بھی کامیابی کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر رہا۔ یہاں سے یاسر رشید جیت گئے۔ ایل اے چونتیس گجرات سے (ن) لیگ کے چودھری جاوید کامیاب رہے۔ ایل اے پینتیس راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ صدیق جیتے۔ ایل اے چھتیس سے پیپلز پارٹی کے غفار لون کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ایل اے سینتیس ویلی ٹو لاہور سے تحریک انصاف کے دیوان محی الدین نے نون لیگی امیدوار کو شکست دی۔ ایل اے اڑتیس ملتان سے (ن) لیگ کے شوکت شاہ کامیاب قرار پائے۔ ایل اے انتالیس راولپنڈی سے (ن) لیگ کے اسد علیم شاہ جیت گئے۔ ایل اے چالیس ویلی پانچ راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری کامیاب رہے۔ ایل اے اکتالیس ویلی مظفر آباد سے پی ٹی آئی کے ماجد خان نے میدان مار لیا۔