counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آزاد کشمیر کے طلباء کی احتجاجی ریلی

Azad Kashmir

Azad Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور آزادی پسند کشمیری عوام پر نسل کش ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف آزاد کشمیر کی جامعات کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی۔
مظفر آباد: (یس اُردو) طلبہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی انسانیت دشمن کارروائیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و ستم سے آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے جبراً نافذ کئے گئے کالے قوانین اور آزادی کے لئے سیاسی جد و جہد میں مصروف عمل بھارت مخالف نہتے عوام پر فورسز کی طرف سے ممنوعہ اسلحہ کے استعمال کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔شرکاء ریلی نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ 7 دہائیوں سے طاقت کے زور پر کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جمہوری حق کے لئے جد و جہد کرنے والوں پر نسل کش ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔طلباء نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی پسند کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جنگی جرائم اور ممنوعہ اسلحہ کے استعمال کا نوٹس لیں۔