counter easy hit

واقع 16دسمبر ایسادن نہیں جسے بھلایا جاسکے,سید تو صیف حیدر

 December 16, Syed Haider then syf

December 16, Syed Haider then syf

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)واقع 16دسمبر ایسادن نہیں جسے بھلایا جاسکے 16 دسمبرآج بھی قوم کے دلوں میں تازہ ہے پوری قوم شہدائے اے پی ایف کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما سید تو صیف حیدر عرف شانی شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ دشمن نے منفی مقصد کی تکمیل کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستانی قوم کوتقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی اور دنیا میں ہمیشہ رسواہوا ، واقع اے پی ایف بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا جس کے بعد ہمیشہ کی ناکامی دشمن کے منہ پر لکھی جا چکی ہے آج ہمارے دل خون کے آنسو روتے ہیں مگر ہم پاکستان اور صرف پاکستان کی تعمیرو ترقی کے عمل پر متحد ہیں پوری قوم جا ن چکی ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور یہ پاکستان کے دشمنوں کی چالیں ہیں جنیں ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے اور انشاللہ واقع 16دسمبر وہ اعظیم قربانی ثابت ہوگی جس سے قوموں کا عروج شروع ہوتا ہے۔