counter easy hit

عائشہ خان کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: سابق اداکارہ عائشہ خان، میجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔ عائشہ خان ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں، انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب Ayesha Khan's Nikah pictures Viral on social mediaکیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔ عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔