counter easy hit

پنجاب میں ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں،عائشہ غوث

Ayesha Ghaus

Ayesha Ghaus

لاہور ……پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں، اگلے برس مجموعی بجٹ کا 27 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔
لاہورمیں چیف فنانس آفیسرز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر عائشہ غوث کاکہنا تھا کہ پنجاب کے منصوبے شفافیت کےحامل ہیں،تعلیمی اداروں کی فیسوں کے حوالےسےقانون سازی ،بچوں کی رجسٹریشن اور صاف پانی کے پروگرام حکومت پنجاب کےسنگِ میل کی حیثیت رکھتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبےمیں گروتھ ریٹ بڑھ رہا ہےتاہم ٹیکس کلچر کوفروغ دینے کے علاوہ مینجمنٹ کو بھی مزیدبہتر بنانے کی ضرورت ہے۔