counter easy hit

ایان علی کے بیرون ملک فرار ہونے کا خطرہ، پاسپورٹ حوالگی کا حکم چیلنج

311851_29796191کرنسی سمگلنگ کی ملزمہ ایان علی کی جان چھوٹتی نظر نہیں آ رہی۔ کسٹمز حکام نے سپر ماڈل کو پاسپورٹ کی حوالگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) کسٹمز حکام نے ماڈل گرل ایان علی کے پاسپورٹس واپس حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ کسٹمز نے ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مبینہ سمگلر کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایان علی کو دیا گے پاسپورٹس واپس لئے جائیں کیونکہ یہ پاسپورٹس کرنسی سمگنگ کیس کے اہم ثبوت ہیں۔ ایسا نہ ہو ملزمہ اسے ضائع کرکے مقدمے کے شواہد کو ختم کر دے۔