counter easy hit

آسٹریلین اوپن فائنل میںسیرینا ولیمز کواپ سیٹ شکست

 Australian Open final

Australian Open final

سڈنی……ٹینس میں سال کا پہلا بڑا اپ سیٹ آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگل فائنل میں سیرینا ولیمز کو جرمنی کی اینجلک کربر نے اپ سیٹ شکست دے دی۔
سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں ورلڈ نمبر ون سرینہ ولیمز کا مقابلہ جرمنی انجلک کربر سے تھا ،کربر نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں ولیمز نے روایتی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو چھ تین سے مات دے دی۔ لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جرمن کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد سرینہ ولیمز کو چھ چار سے زیر کرلیا ،جرمن کھلاڑی کربر کے کیئریر کا یہ پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے ۔