counter easy hit

آسٹریلین اوپن؛امریکا کی سرینا ولیمز فائنل میں پہنچ گئی

Australian Open

Australian Open

آسٹریلین اوپن؛امریکا کی سرینا ولیمز فائنل میں پہنچ گئی
میلبرن…..امریکا کی سرینا ولیمز ایک اور گرینڈ سلیم ٹائٹل سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں ،آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا نے اگنیسکا ریڈ وانسکا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا ۔میلبرن میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں مقابلہ یکطرفہ رہا ۔پہلے سیٹ میں سرینا نے حریف پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا کو ایک بھی گیم نہ جیتنے دیا ۔دوسرے سیٹ میں بھی سرینا چھائی رہیںاور چھ چار کی کامیابی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔