counter easy hit

امریکہ میں آسٹریلوی سفارتکار اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہوگئے

واشنگٹن: امریکہ میں آسٹریلوی سفارت کار دوستوں سے ہنسی مذاق کے دوران اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

Australian diplomats were killed in the US by fall down from balcony of the apartmentامریکہ میں آسٹریلوی سفارت کار دوستوں سے ہنسی مذاق کے دوران اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق 30 سالہ آسٹریلوی سفارت کار جولیان سمپسن نیویارک سٹی میں اپنے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل کی بالکونی میں دوستوں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ دوسری منزل کی چھت پر جا گرے ، جس سے اُن کی موت واقع ہو گئی۔ سمپسن اقوام متحدہ میں آسٹریلیا کے نمائندہ تھے۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اُن کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔