counter easy hit

آسٹریلین جوڑے کا شادی کی جگہ کیلئے مائونٹ ایورسٹ کا انتخاب

ٹام رین اور ہیدی ٹرونن نو روز کی کوشش کے بعد مطلوبہ مقام تک پہنچے ، 5380 میٹر بلند چوٹی پر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا اپنی شادی کو یادگار بنانا ہر جوڑے کا خواب ہوتا ہے، آسٹریلین جوڑے نے ماؤنٹ Australian couple choose Mount Everest for a wedding placeایورسٹ پر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر کے سب کو حیران کر دیا۔

آسٹریلین جوڑا اپنی زندگی کے نئے سفر کو منفرد بنانے کے لیے ماؤنٹ ایورسٹ جا پہنچا۔ اکتیس سالہ ٹام رین اور بتیس سالہ ہیدی ٹرونن نو روز کی کوشش کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ پہنچے۔

پانچ ہزار 380 میٹر کی بلندی پر جوڑے نے روایتی عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور یخ بستہ موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔