counter easy hit

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Australian all-rounder

Australian all-rounder

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
موہالی: (یس اُردو) آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 17 جون 1981ء کو آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں پیدا ہونے والے شین واٹسن نے آسٹریلیا کیلئے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 56 ٹی ٹونٹی میچز میں نمائندگی کی۔ شین واٹسن نے ٹیسٹ میچوں میں 3731، ون ڈے میچز میں 5757 اور ٹی ٹونٹی میچوں میں 1400 رنز بنائے۔ شین واٹسن نے ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 75، ون ڈے انٹرنیشنل میں 168 جبکہ ٹی ٹونٹی میچوں میں 46 وکٹیں اپنے نام کیں۔ شین واٹسن نے جنوری 2005ء میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ شین واٹسن کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے انٹرنیشنل کیرئیر کو جاری رکھنا ان کیلئے ممکن نہیں ہے۔