counter easy hit

آسڑیلیا کا 12 سالہ وزیراعظم

Australian 12-year

Australian 12-year

کیا کسی ملک میں 12 سال کا بچہ وزیراعظم بن سکتا ہے ؟ مگر آسٹریلیا میں تو ایسا ہو گیا اور کم از کم آن لائن انسائیکلوپیڈیا یعنی وکی پیڈیا کی لسٹ میں تو شامل ہو ہی گیا۔
کینبرا: (یس اُردو) 12 سالہ اورلے فینیلون نے اپنے نام کے ساتھ وزیراعظم کا عہدہ دیکھنے کے لیے کسی نہ کسی طرح خود کو وکی پیڈیا پر آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کی فہرست میں شامل کر دیا۔ سب جانتے ہیں کہ وکی پیڈیا معلومات کا خزانہ ہے، اسی طرح اورلے فینیلون آسٹریلیا کا 30 واں وزیراعظم قرار پایا مگر صرف 2 دن کے لیے، جیسے ہی وکی پیڈیا کو اس بات کا احساس ہوا تو اس کا نام فہرست سے خارج کر دیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے موجودہ وزیراعظم کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوا کہ آن لائن انسائیکلوپیڈیا پر وہ اپنے عہدے سے فارغ ہو چکے ہیں۔ جب یہ بات سامنے آئی تو آسٹریلین میڈیا میں اس 12 سالہ بچے کے چرچے ہونے لگے اور کہا جانے لگا کہ کس طرح اس نے دنیا بدل دی ہے۔ اس بچے کا کہنا ہے کہ وہ تو اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق کر رہا تھا۔ اسے اندازہ نہیں تھا کہ عالمی سطح تک اس کی گونج پھیل جائے گی۔ اس کے بقول میں بس بیزار بیٹھا تھا اور اپنے دوستوں سے مذاق کر رہا تھا۔ ہم دوستوں نے وزیراعظم بننے کا فیصلہ کیا اور وکی پیڈیا کے پیجز کو ایڈٹ کرکے اپنا نام درج کر دیا ۔ آسٹریلین عوام کو اس بچے کی تخلیقی سوچ پر فخر ہے اور ان کے بقول اس نے ہمیں ہنسنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ وکی پیڈیا نے اورلے کی جانب سے آسٹریلین وزیراعظم کے نام سے تیار کیے گئے پیج اکاؤنٹ کو بھی شٹ ڈاؤن کر دیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حربے مجھے اگلے اقدام سے نہیں روک سکتے۔