counter easy hit

آسٹریلیا بھارت سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا خواہشمند

مہمان بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا آئندہ برس گرمیوں میں متوقع طور پر ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

Australia wants to play day and night test with Indiaکرکٹ آسٹریلیا پر امید ہے کہ بی سی سی آئی اس پیشکش کو قبول کرے گا۔ اس نے سری لنکا کے خلاف ایک ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹیسٹ پروگرام میں شامل کررکھا ہے۔ گلابی گیند سے مصنوعی روشنی میں اولین ٹیسٹ میچ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گلابی گیند کیساتھ کھیلنے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس میں بہت زیادہ مسئلہ نہیں ہو گا۔ بھارت کے علاوہ آسٹریلیا آئندہ گرمیوں میں سری لنکا کی بھی میزبانی کرے گا۔