counter easy hit

عید ملنے ملانے اورجشن منانے کا نام جسے کورونا نے بدل دیا مگر عید الاضحیٰ قربانی کا سبق دیتی ہے، جیفری شا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) غیر ملکی سفیروں نے عید الاضحٰی پر پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغامات میں عید کی مبارکباد پیش کی ۔پاکستان میں تعینات آسٹریلیوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرپاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طورپر عید دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ایک جشن کا موقع ہے لیکن اس سال کوویڈ19 کی وجہ سے بہت سی مشکلیں ہونگی اور ہمارا جشن اور ملنا جلنا پہلے سے بہت مختلف ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایسی ہی قربانی اور خدمت کا سبق دیتی ہے۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے اپنے ایک پیغام میں حکومت جاپان کی جانب سے پاکستانیوں اور حج زائرین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ رہے ہیں، سچے دوست کی حیثیت سے پاکستانی عوام کے لیے امن، ترقی اورخوشحالی کےخواہشمند ہیں۔ کونینوری متسودا نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کی ہر خوشی اور غم میں جاپان ہمیشہ ساتھ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کورونا وبا ہو، ٹڈی دل کا حملہ یا سیلاب، جاپان حکومت پاکستان کےساتھ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website