counter easy hit

آئی پی ایل مہنگے کنٹریکٹس کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی کس کس طرح بلیک میل ہوتے رہے، سابق آسٹریلوی کپتان نے بھانڈا پھوڑ دیا

کینبرا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کوروناوائرس کے باعث کھیلوں کے تمام مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں تاہم 2015ء ورلڈکپ کے فاتح کپتان مائیکل کلارک نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔مائیکل کلار ک کا مزید کہنا تھا کہ جب آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلتی ہے تو آسٹریلوی کرکٹ میں معمول سے زیادہ نرمی آجاتی ہے اور اس کی وجہ ہے کہ کھلاڑی آئی پی ایل کے ساتھ اپنے کنٹریکٹس کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کو جملے کسنے یا پھر ان کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے سے ڈرتے ہیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ گیم کے حوالے سے بھارت کے پاس کتنا پیسہ ہے اور وہ کتنا طاقتور ہے ، بین الاقوامی سطح پر بھی اور مقامی سطح پر آئی پی ایل کے ذریعے ۔ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا سمیت کرکٹ کی دنیا کے دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی میدان میں کوہلی کو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ’ اپریل ‘ میں ان کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ انڈین پریمئر لیگ سا ل کے مہینے اپریل میں کھیلی جاتی ہے تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیاہے ۔مائیکل کلارک کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے انڈین پریمئر لیگ کے ساتھ بھاری رقوم پر مبنی معاہدے کر لیے ہیں۔فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے آئی پی ایل میں مہنگے ترین باؤلر ہونے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، انہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے 15.5 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا ہے ۔ان کے علاوہ گلین میکسویل کو آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے 10.75 کروڑ جبکہ ناتھن کلٹر نیل کو ممبئی انڈینز نے 8 کروڑ میں حاصل کیاہے۔

 

Austrailian cricketers avoid criticizing virat kohli to save their contract in IPL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website