counter easy hit

اینکر مرید عباس کی قتل ہونے سے 2 روز قبل کی آڈیو سامنے آ گئی ۔۔۔۔ انکشافات نے کیس کا رخ بدل دیا

Audios 2 days ago came to death by Murder Abbas. Disclosure changed the case

کراچی (ویب ڈیسک)ڈیفنس میں قتل ہونے والے اینکرپرسن مرید عباس کی ایک انویسٹر کیساتھ گفتگو سامنے آ گئی۔آڈیو ریکارڈنگ مرید عباس کے قتل سے دو روز پہلے کی ہے،ریکارڈنگ میں عاطف زمان کے رویہ اور پیسوں کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہی، ریکارڈنگ میں مقتول مرید عباس کا کہنا ہے کہ عاطف زمان بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے، فلمی کہانیاں سناتا ہے، مرید عباس کہتا ہے کہ آپ عاطف سے اپنےمنافع کا مطالبہ کرتے رہیں، میں آپکو اپڈیٹ کرتا رہوں گا، عاطف زمان میرے فلیٹ کے اوپر والے فلیٹ میں رہتا ہے، ہم دونوں نے فلیٹ ساتھ خریدا تھا، ڈیڑھ کروڑ کے فلیٹ کی کیا اوقات جب معاملہ 100 کروڑ کا ہو، خضر کی مدد سے عاطف کی لوکیشن ٹریس کی وہ ناران کاغان گیا ہی نہیں تھا، لوکیش حب اور پھر ایبٹ آباد کی آئی تھی، یہ وہیں تھا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق گلشن اقبال مسکن چورنگی کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے این ای ڈی کےپروفیسر کی اہلیہ جا ں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود مسکن چورنگی کے قریب کار سوار خاتون 35 سالہ شازیہ علی خان کومسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئیں، پولیس کےمطابق مقتولہ شازیہ علی خان این ای ڈی اسٹاف کالونی کی رہائشی اور مقتولہ کے شوہر ڈاکٹر علی رضا خان جامعہ این ای ڈی کے شعبہ فنانس اینڈ اکنامکس کے چیئر مین ہیں ، پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ گھر سے سودا لینے نکلی تھیں ،ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی ،ان کے ایک گولی جبڑے سے ہوتے ہوئے سر میں لگی ، بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال کی گئی ، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ شازیہ علی خان کو ایک ہی گولی لگی جو جبڑے سے ہوتے ہوئے سر سے نکل گئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website