counter easy hit

عام سا نظر آنیوالا پیالہ 5 کروڑ روپے میں نیلام

لاہور: شاید آپ اسے ایک عام پیالہ سمجھیں گے ۔ اس کے مالکان کا بھی یہی خیال تھا پھر ایک دن اچانک معلوم ہوا یہ تو کروڑوں کی چیز ہے۔ برطانیہ کے شہر ڈورسیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو یہ پیالہ اپنے خاندان سے وراثت میں ملا تھا اور کبھی ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ کوئی قیمتی چیز ہو سکتی ہے ۔

Auctioned in a niche bowl of Rs 5 croresایک دن ایک مہمان کے کہنے پر وہ اسے تاریخی نوادرات کے ایک ماہر کے پاس لے گئے جو اسے دیکھ کر دیکھتا ہی رہ گیا۔ اس ماہر نے بتایا یہ تقریباً 6 صدی قدیم چینی منگ سلطنت کے شہنشاہ ہانگ ووکے دور کا انتہائی نادر پیالہ ہے ۔ نوادرات کے ماہر کے مشورے پر برطانوی جوڑے نے اسے نیلامی کیلئے پیش کیا اور چین سے تعلق رکھنے والے قدیم نوادرات و آرٹ کے دلدادہ ایک بزنس مین نے اسے تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے میں خرید لیا ، خریدار اس نادر پیالے کو واپس چین لیجانے کا خواہشمند ہے تا کہ اسے تاریخی نوادرات کا حصہ بنایا جا سکے ۔