counter easy hit

عمرے کے پُرکشش کرائے، سعودی زائرین کی جوق در جوق مکہ اور مدینہ آمد

ریاض: حج سیزن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے مقامی زائرین کو عمرے اور روضہ سول کی زیارت کیلئے مدینہ جانے کی اجازت نہیں دی گئٰ تھی

Attractive Umrah rents, Saudi pilgrims came Mecca and Medina سعودی عرب میں اندرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔ اس پُرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی زائرین جوق درجوق عمرے کے لیے مکہ مکرمہ اور زیارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مدینہ منورہ کا رُخ کر رہے ہیں۔ حج سیزن کے وقت اندرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے کرائے 180 سعودی ریال تک تھے اور یہ اب عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے کم ہو کر ایک سو ریال تک رہ گئے ہیں۔ حج سیزن کے دوران سعودی حکام نے مقامی زائرین کو عمرے کی اجازت دی تھی اور نہ انہیں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ جانے کی اجازت تھی۔ سعودی دارالحکومت الریاض میں ٹور آپریٹروں نے مکہ مکرمہ تک ایک لگژری کوچ کا کرایہ صرف ایک سو سعودی ریال تک کم کر دیا ہے۔ انھیں اسی رقم میں رہائش بھی مہیا کی جائے گی اور مدینہ منورہ لے جانے کے لیے اضافی کرایہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔
ٹریول آپریٹر اس کے علاوہ سوموار سے جمعہ تک الگ سے بھی ایک پیکج کی پیش کش کر رہے ہیں۔ اس کے تحت خاندان کی صورت میں 160 سعودی ریال کرایہ ہوگا اور عازم عمرہ کے اکیلے ہونے کی صورت میں 140 سعودی ریال کرایہ ہوگا۔ الریاض میں ایک ٹریول آپریٹر نے بتایا ہے کہ اس پیکج کے تحت دارالحکومت سے زائرین جمعرات کی سہ پہر چار بجے مکہ اور مدینہ کو روانہ ہوں گے اور ہفتے کی نصف شب اپنے مقام روانگی پر واپس پہنچ جائیں گے۔ اس سفر کے دوران تین مرد حضرات کو تین ستارہ ہوٹل کے ایک کمرے میں اکٹھے ٹھہرایا جائے گا۔ انھیں ناشتے کا خود بل ادا کرنا ہوگا۔ خاندانوں کو الگ الگ کمرے دیے جائیں گے اور انھیں اپنے ساتھ بچوں کا نصف کرایہ ادا کرنا ہوگا۔