counter easy hit

ایشیاء کے پُرکشش مردوں کا مقابلہ، پاکستانی بازی لے گئے

Attractive men of Asian competition

Attractive men of Asian competition

سابق پاکستانی نژاد زین ملک پہلی، ریتک روشن دوسری جبکہ علی ظفر کا تیسرا نمبر۔ ٹاپ ٹین میں فواد خان، سلمان خان، شاہد کپور اور شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔
لندن: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی اخبار میں 2015ء کے پرکشش ایشیائی مردوں کے حوالے سے سروے کیا گیا جس میں پاکستانی گلوکار علی ظفر تیسرے نمبر پر نظر آئے۔ اس سروے میں لاکھوں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک نے حاصل کی جبکہ دوسرے پر بالی وڈ اداکار ریتک روشن رہے۔ زین ملک اس لسٹ میں سب سے کم عمر پرکشش مرد کے طور پر بھی سامنے آئے جبکہ ٹاپ فائیو میں ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکار برن دوبتی اور ویون ڈیسینا بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان، سلمان خان، شاہد کپور، شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔