counter easy hit

اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ کو 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کی یقین دہانی

Supreme Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں اور نتائج کے قریب ہیں جب کہ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی ہے تاہم امید ہے کہ 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کردی جائے گی۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر 5 دسمبر تک تقرری نہ کی گئی تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نوٹس جاری کرنے کا جائزہ لیں گے جببکہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے لئے پہلے ہی حکم دے چکے ہیں۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔