counter easy hit

عالمی قوتوں کی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Attempts to influence global forces' on electionان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وہ اِن کیمرا بریفنگ بھی دے سکتے ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، اس سلسلے میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ فوج کو بڑے پیمانے پر کس طرح سرحدوں سے لایا جائے۔بابر یعقوب نے پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کے سلسلے میں کہا کہ دو قسم کی رائے آرہی ہے، ایک یہ کہ 20 ہزارحساس اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے جب کہ دوسری رائے ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو تعینات کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ یقین دہانی مل گئی ہے کہ 20 ہزار حساس اسٹیشنز پر سیکورٹی کیمرے لگیں گے، اسٹیشنز پر کیمرے لگانے کے سلسلے میں کمیٹی تجویز دے سکتی ہے، اس سے ووٹرز کا خفیہ ووٹ ڈالنے کا حق متاثر نہیں ہوگا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں کیمرے کرائے پر حاصل کیے جائیں گے، کیمروں کولائیو دیکھنے میں ہیکنگ کے مسائل ہوسکتے ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ لازمی ووٹنگ کے لیے ہمارے پاس کوئی قانون موجود نہیں ہے، جب کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ووٹنگ لازمی ہے۔