counter easy hit

لندن برج کا حملہ آور شناخت ہوگیا، میڈیا رپورٹ

لندن برج پر حملہ آوروں میں سے ایک شناخت ہوگیا، اس کے نام کا مخفف اےبی زیڈ بتایا گیا ہے اور وہ لندن کےعلاقے بارکنگ میں رہائش پذیر تھا۔

Attacker of the London Bridge will identify, media report

Attacker of the London Bridge will identify, media report

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق اےبی زیڈمشرقی لندن میں رہائش پذیر تھا اور وہ جہادی وڈیوز دیکھ کر انتہا پسندی کی جانب راغب ہوا۔ میڈیا ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اےبی زیڈ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں کام کرتا رہا ہے جبکہ برطانوی پولیس نے ابھی تک حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی شب لندن برج اور بورو مارکیٹ حملوں میں 7 افراد ہلاک اور38 زخمی ہوئے تھے، پولیس کی فائرنگ سے تینوں حملہ آوروں بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ کے مختلف گھروں میں چھاپوں کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاتھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website