counter easy hit

شام پر حملہ، روس کی امریکا کو دھمکی

روس نےشام پرحملےکی صورت میں امریکا کوسنگین نتائج کی دھمکی دے دی، شام نے بھی واضح کیا ہے کہ اس نے کیمیائی حملہ نہیں کیا، ہالی ووڈفلم نہ چلائی جائے۔

Attack on Syria, Russia's threatens to USAاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر ’کیمیائی حملے‘ کے حوالے سے روس اور امریکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

میزائل حملوں پر شام نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا، شام کے معاملے پر سلامتی کونسل میں رائے شماری آج ہوگی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے معاملے پر امریکا اور روس میں ٹھن گئی۔ امریکی سفیر نےالزام لگایا ہے کہ روس کے ہاتھوں پر شامی بچوں کا خون ہے اور واضح کیا کہ سلامتی کونسل نے کارروائی نہ کی تو امریکا اس کا جواب دے گا۔

شام کے علاقے دوما پر ہفتے کو مبینہ کیمیائی حملے میں 60سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ روس کے سفیر نے کہا کہ ان کی فوج نے علاقے کا جائزہ لیا ہے، اسپتالوں میں لاشیں ہیں نہ زخمی، کیمیائی حملے کا الزام بے بنیاد ہے۔ اقوامِ متحدہ میں روس کے سفیر نے دھمکی دی کہ امریکا نے فوجی کارروائی کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نےکہا کہ کیمیائی حملوں کےنام پرہالی ووڈکی فلموں کا سا ماحول پیدا نہ کیا جائے۔ انہوں نے پیر کو دوما ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے امریکا کی پشت پناہی کے سبب کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 8 میزائل حملے کیے تھے جن میں سے پانچ کو شام نے تباہ کر دیا تاہم دیگر تین میزائلوں سے 2ایرانیوں سمیت 14افرادکی موت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔