counter easy hit

لوئر دیر میں پولیو ٹیم پر بم حملہ

لوئر دیر: تھانہ منڈا کے علاقہ عارف کلے میں پولیو ٹیم کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Attack on polio team in lower dirلوئر دیر میں تھانہ منڈا کے علاقہ عارف کلے میں پولیو اہلکار بچوں کو پولیو قطرے پلانے جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی اور پولیو ٹیم پر مشتمل 6 افراد گاڑی میں سوار تھے کہ اسی دوران ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا تاہم دھماکے میں پولیو اہلکار بال بال بچ گئے۔