counter easy hit

چارسدہ واقعہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد….وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے۔باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں اب تک پروفیسر سمیت 7 سے زائد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرکے 4 دہشت گردہلاک کردیے ہیں۔