counter easy hit

کرپشن ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا:عاطف خان مجاہد

Atif Khan, Mujahid

Atif Khan, Mujahid

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک سے کرپشن ختم کئے بغیر ملک مزید آگے نہیں بڑھ سکتا ،کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، چور کبھی چور کا احتساب نہیں کر سکتا ،نیب کی وجہ سے ملک میں کرپشن میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے ، ان خیالات کا اظہار عاطف خان مجاہد رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ریموٹ کنٹرول الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں ،(ن) لیگی قیادت کی نااہلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ریفر نسز آزادی او ر خود مختاری کا دعویٰ کر نیوالے الیکشن کمیشن کا امتحا ن ہیں، پا ناما لیکس پر بنائی گئی حکومتی کمیٹی وزیراعظم کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے اور حیلے بہانے لگا کر اس معاملے کو دبانا چاہتی ہے