counter easy hit

یتھنزسمیت یونان کے دیگر شہروں میں شب برات مکمل مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی

Shabe Braat Worship

Shabe Braat Worship

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) ایتھنزسمیت یونان کے دیگر شہروں میں شب برات مکمل مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی مساجد میں خصوصی محافل اور شب بیداری کے انتظامات کیے گے تھے۔

ایتھنز کے مختلف علاقہ جات میں پاکستانی وایشیائی برادری کی مساجد میں گذشتہ شب کو شب برات کے موقع پر خصوصی محافل کا انتظام کیاگیاجس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی یونان بھر میں یونانی تہوار کے موقع پر چھٹی کے باعث بھی لوگوں نے اس موقع پر مساجدمیں ہونے والی خصوصی محافل میں شرکت کی۔

اور نوافل، قرآن خوانی کرنے کے علاوہ نعت خوانی اور علمائے کرام کے ایمان افروز بیانات سے مستفید ہوئے شب برات کے موقع پرمساجد میں شب بیداری کے بھی خصوصی انتظامات کے علاوہ نفلی روزے کے لیے سحری کابھی انتظام کیاگیاتھا ۔شب برات کی رات کوایتھنز کے علاوہ نواحی علاقہ جات اور دیگر شہروں میں بھی محفلوں کاانعقاد کیاگیا جس میں ملک وقوم کی سلامتی اور حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی جب کہ شرکانے نوافل اور استغفارکی مناجات بھی اداکی۔