counter easy hit

ایتھنز : چوھدری ندیم ریاض کے والد کے ایصالِ ثواب کیلئے افطار اور محفل کا انعقاد

Athens Mehfil

Athens Mehfil

ایتھنز (قاری خالد محمود سے) 27 جون بروز ہفتہ کو نماز عصر سے نماز مغرب تک اسلامک فورم گریس کے مرکز مسلم مسجدآئیو انار گیرو میں چوھدری ندیم ریاض کے والد کے ایصال ثواب کیلئے افطاری اور محفل کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پاکستان کمیونٹی کے سرکردہ لوگوں کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے افطاری اورمحفل میں شرکت کی پروگرام کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت علی احمد بنگالی نے حاصل کی۔ نبی کی خدمت میں ھدیہ نعت پیش کرنے والوں میں نوید بھائی۔

دانش بشیر اور آصف قادری شامل ہیں۔ نقابت کے فرائض تیمور صاحب نے انجام دیئے۔ مقررین میں قاری اکرم صاحب اور اسلامک فورم گریس کے سابقہ صدر عمران اﷲ چوھدری نے خصوصی خطاب کیا۔خطاب میں والدین کی خدمت اور اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

آخر میںافطار سے پہلے عمران اﷲچوھدری نے ندیم ریاض کے والد کی بخشش کیلئے خصوصی دعا کروائی۔کہ اﷲ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میںخاص مقام عطا فرمائے۔گہناہوں سے درگزر فرمائے،اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Athens Mehfil

Athens Mehfil

Athens Mehfil

Athens Mehfil